برسلز2؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)آج سے شروع ہونے والے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے ایجنڈے پر ترکی اور بڑھتی ہوئی شدت پسندی جیسے موضوعات کو خاص طور پر شامل کیا گیا ہے۔ وزرائے خارجہ اِس ضمن میں عالمی حکمتِ عملی وضع کرنے پر سوچ بچار کر رہے ہیں۔ یورپی وزرائے خارجہ کا اجلاس پہلی مرتبہ سلوواکیہ کے دارالحکومت براٹی سلاوا میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اِس دو روزہ اجلاس کے دیگر موضوعات میں یوکرائنی تنازعے کے تناظر میں روس کے ساتھ تعلقات کو بھی اہم خیال کیا گیا ہے۔ رواں برس جولائی سے سلوواکیہ یورپی یونین کی ششماہی صدارت کا حامل ملک ہے۔